• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں حقائق بتائیں، لگتا ہے ان پر ن لیگ کا دبائو ہے، تحریک انصاف

نگراں حقائق بتائیں، لگتا ہے ان پر ن لیگ کا دبائو ہے، تحریک انصاف

اسلام آباد(جنگ نیوز) پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ لگتا ہے نگراں وزرا ء پر نواز لیگ کا دبائو ہے، عوام کو گمراہ نہیں، حقائق سے آگاہ کیا جائے۔ شاہد خاقان عباسی بھی قوم کو بتائیں، جو بجلی بنائی تھی، وہ کہاں گئی؟ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام دعوں کے باوجود لوڈشیڈنگ میں کوئی کمی نہیں ہوئی، آدھا اسلام آباد پانی کی بوند بوند کوترس رہا ہے، یہ سارے سوال شاہد خاقان عباسی سے اسلام آباد کے عوام پوچھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے گر رہے ہیں، نگراں حکومت کسی پر تنقید کے بجائے سچ بولے، ڈاکٹرشمشاد اختر نے کچھ باتیں کیں اورکچھ نہیں کیں۔ انہوں نے نگران حکومت کو مشورہ دیا کہ پورا سچ بولیں یا پھر25 جولائی تک وقت گزاریں۔

تازہ ترین