• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 بناؤ سنگھار میں مرد بھی کسی سے کم نہیں

خواتین کا بننا سنورنا اور خوب صورت نظرآنے کے لئے بناؤ سنگھار کرنا تو فطری عمل ہے تاہم اب مرد بھی کسی سے پیچھے نہیں۔

کچھ عرصہ قبل تک بننا سنورنا اور بناؤ سنگھار کرنا خواتین ہی کا حق سمجھا جاتا تھا اور مرد اپنی مردانگی پر ہی ناز کیا کرتے تھے، اب زمانہ بدل گیا اور اس میدان میں بھی مردوں نے خواتین کی اجارہ داری ختم کر دی۔

میٹھی عید قریب آتے ہی خواتین کی طرح مرد بھی دھڑا دھڑ رُخ کر رہے ہیں، بیوٹی سیلونز کا جہاں پُر کشش نظر آنے کے لئے کوئی ہیئر کٹ بنوا رہا ہے تو کوئی کلرنگ ، فیشل اور مساج کرانے میں مصروف ہے۔

عید پر جاذب اور منفرد نظر آنے کے لئے سو، سو جتن کرنے والوں میں بچے اور لڑکے ہی شامل نہیں، جوان بھی ہیں اور بڑی عمر والے بھی۔

سیلون والوں کا کہنا ہے کہ مردوں کی طرف سے نئے نئے اسٹائلز کی ڈیمانڈ آرہی ہے، مردوں کی تیاریوں سے ان کا کاروبار چمک اُٹھا ہے۔

تیاریوں میں مصروف مردوں کا کہنا ہے کہ ان کا مقابلہ خواتین سے تو نہیں تاہم مردوں میں وہ کسی کو خود سے نمایاں اور زیادہ جاذبِ نظر آنے نہیں دیں گے۔

تازہ ترین