• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
٭ جناب مظہر برلاس صاحب آپ نے بہترین نکتہ اٹھایا ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ تمام پارلیمانی پارٹیوں پر خواتین کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے ان کی اپنی خواتین ورکرز کی جانب سے انگلیاں اٹھائی جارہی ہیں بالخصوص پاکستان مسلم لیگ ن پر جنہوں نے بقول آپ کے 32 ایسی خواتین کو ٹکٹیں جاری کی ہیں جو اہم سیاسی خاندانوں میں سے ہیں ۔ (امجد علی)
٭برلاس صاحب تحریک انصاف نے 2013 کی طرح اس مرتبہ بھی ٹکٹوں کے معاملے پر بہت جانبداری کا مظاہرہ کیا ہے ایسے لوگوں کو ٹکٹیں دیں ہیں جو کبھی اس جماعت کے ساتھ مخلص نہیں تھے۔ خواتین کے معاملے پر بھی ایسا ہی کچھ دیکھنے میں آیا ہے نیازی صاحب نے ٹکٹوں کے حوالے سے جو بھی کہا اب تک غلط بیانی ہی لگ رہا ہے۔انکا کام تھا کہ وہ خود انٹرویو کرتے مگر انہوں نے سروے اور پارلیمانی بورڈ کی سفارشات کو ہی عملی جامہ پہنایا جو سراسر نا انصافی ہے۔ (راشدہ ایوب، کراچی)
تازہ ترین