• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعضا کے عطیہ کی کمپین کے نتیجے میں دو عشروں میں 18 ہزار سے زائد اعضا کی پیوندکاری ممکن ہوئی

اعضا کے عطیہ کی کمپین کے نتیجے میں دو عشروں میں 18 ہزار سے زائد اعضا کی پیوندکاری ممکن ہوئی

لندن ( نیوز ڈیسک ) اعضا کے عطیہ کی ایک فیملی کمپین کے ذریعے رجسٹریشن کے نتیجے میں اب تک 18000سے زائد اعضا کی پیوندکاری ہو سکی ہے۔اعضا عطیہ کرنے کیلئے رجسٹریشن کا آغاز 1994میں ویسٹ مڈلینڈ کی کاکس فیملی کی جانب سے پانچ سالہ کامیاب کمپین کے بعد شروع ہوا تھا۔ 24 سالہ کاکس نے برین ٹیومر میں مبتلا ہو جانے کے بعد اپنی موت سے قبل اپنے اعضا عطیہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا مگر اس کی فیملی کو یہ جان کر حیرت ہوئی کہ اعضا کے ممکنہ عطیات کےلئے کوئی رجسٹر موجود نہیں تھا۔فیملی کی جانب سے کامیابی کے ساتھ حکومت سے لابنگ، انتہائی سطح پر مشاورت اور رابطہ کاری کے باعث 6اکتوبر 1994کو رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا۔این ایچ ایس بلڈ اینڈ ٹرانسپلانٹ نے اگلے ماہ این ایچ ایس کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پراپنی کمپین کیلئے کاکس فیملی کا شکریہ ادا کیا ہے، حکومت عطیات کیلئے موجودہ طریقہ کار کی بجائے ایک ’’آپٹ۔ان‘‘ سسٹم متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اعضا کے عطیات کیلئے رجسٹریشن کے آغاز کے بعد سے خود کو رجسٹر کرانے والے6600افراد اپنی موت کے بعد عطیہ کنندہ بن چکے ہیں جس کے نتیجے میں اعضا کے 18000سے زائد ٹرانسپلانٹس ہو چکے ہیں۔اس وقت اعضا کا عطیہ کرنے والوں کی تعداد 25 ملین سے تجاوز کر چکی ہے جو کہ برطانوی آبادی کا 38فیصد ہیں۔ وولور ہیمپٹن کی کاکس فیملی نے 1989میں مسٹر کاکس کی موت کے بعد ان کی یاد میں رجسٹریشن کی مہم چلائی تھی۔سول انجینئر گریجویٹ جو کہ M40ر کام کرتا تھا ’’ایسٹروسائٹوما‘‘کے مرض میں مبتلا ہونے کے 9ماہ بعد انتقال کر گیا تھا۔اس کی بہن کرسٹائن کاکس جو کہ اب 55 سال کی ہیں اور لندن میں رہائش پذیر ہیں ، کہا کہ جب میرے بھائی کو پتہ چلا کہ اب وہ موت کے قریب ہے تو اس نے اپنے اعضا عطیہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ، جس کو ممکن بنانے کا دارومدار ہم پر تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے عطیہ کے لئے کہا تو ہمیں بتایا گیا کہ اس وقتاعضا کے عطیات کی رجسٹریشن کا کوئی سسٹم موجود نہیں ہے۔ آج برسٹل میں موجود 10 افراد کی ایک ٹیم عطیات کی رجسٹریشن کا کام سنبھالے ہوئے ہے ۔این ایچ ایس بلڈ اینڈ ٹرانسپلانٹ سپورٹ سروسز کے سربراہ بین ہیوم نے کہا ہے کہ ہم کاکس فیملی کی انتھک جدوجہد پر ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این ایچ ایس کا 70 سالہ جشن صرف سٹاف کی کاوشوں کا اعتراف ہی نہیں بلکہ یہ عوام کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ہے جنہوں نے زندگیاں بچانے کیلئے کام کیا۔

تازہ ترین