• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی کمپنیاں ایران میں کام جاری رکھنے کی خواہاں

لندن (اے پی پی) مریکہ کی ایران مخالف پالیسیوں کے برخلاف یورپی ملکوں، یورپی حکام اور کمپنیوں نے ایران میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے نئے اقدامات کا آغاز کر دیا۔ایک یورپی کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹرنے کہا ہے کہ ان کی کمپنی ایران میں اپنی سرمایہ کاری ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔کمپنی نے2018میں ایران کی سرکاری کمپنی کے ساتھ 780 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا تھا۔جرمن حکومت نے بھی امریکی پابندیوں کے حوالے سے خصوصی مشاورتی دفتر قائم کر دیا ہے جو ایران کے ساتھ لین دین کرنے والی جرمن کمپینیوں کو مشاورت فراہم کرے گا۔۔جرمن وزارت خزانہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق جرمنی، ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کا پابند ہے اور اس حوالے سے حکومت کی فراہم کردہ ضمانتیں اب بھی دستیاب ہیں۔
تازہ ترین