• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی فتح کو ایک سال ہوگیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی فتح کو ایک سال ہوگیا

کراچی (عبدالماجد بھٹی) گذشتہ سال اوول لندن میں پاکستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل میں روایتی حریف بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر دنیا بھر کو حیران کردیا تھا۔ پیر کو پاکستان کی استاریخی جیت کا ایک سال مکمل ہوگیا جبکہ ایک سال بعد پاکستان کو انگلینڈ ہی میں ایک اور مشن کی تکمیل کرنا ہے جب پاکستان نے ورلڈ کپ میں دنیا کی دیگر نو ٹیموں کے خلاف اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانا ہیں۔ پاکستانی کپتانی سرفراز احمد کہتے ہیں کہ بھارت کو فائنل میں یکطرفہ انداز میں شکست دینا ایک خواب تھا جسے پوری ٹیم کی حقیقت کا روپ دیا۔ آج بھی یہ جیت خواب ہی دکھائی دیتی ہے۔ اللہ کا جس قدر شکر ادا کریں وہ کم ہے کہ اس نے ہمیں اوول میں سر خرو کیا۔ ایک سال میں ہم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخی جیت کو انجوائے کیا ۔ آج بھی خود کو خوش قسمت کپتان سمجھتا ہوں۔اللہ تعالی کا جس قدر شکر ادا کروں وہ کم ہے یہمیرے کرکٹ کیریئر کی یادگار اور ناقابل فراموش جیت ہے۔اس جیت کے پیچھے پوری ٹیم انتظامیہ ، سلیکشن کمیٹی اور کرکٹ بورڈ تھا ۔ اب ہم نے مشن ورلڈ کپ کی تیاری شروع کی ہوئی ہے۔ ایک سال میں پاکستان کو دنیا کی صف اول کی ٹیموں کے خلاف مشکل ترین سیریز کھیلنا ہے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان ٹیم محدود اوورز کرکٹ کے لئے متوازن ٹیم بن چکی ہے اور ہم ورلڈ کپ میں دیگر ٹیموں کو اپنی کارکردگی سے حیران کریں گے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پوری ٹیم کے لئے ایک مثال ہے اور ٹیم پاکستان ایک اور مثالی کارکردگی دکھانے کے لئے پر عزم ہے۔

تازہ ترین