• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
دنیا بھر کے 40 فیصد ہتھیار وں کے مالک کون؟

دنیا بھر کے 40 فیصد ہتھیار وں کے مالک امریکی ہیں جو دنیا کی آبادی کا چار فیصد ہونے کے باوجود ہتھیار رکھنے میں سب سے آگے ہیں۔

عالمی سروے کے مطابق دنیا بھر کے 85 فیصد ہتھیار عام شہریوں کے پاس ہیں۔

جنیوا کے ادارے کی جاری کی گئی سروے رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد ہتھیار موجود ہیںجن میں سے 85 فیصد عام شہریوں کے پاس ہیں جبکہ باقی بچنے والے ہتھیار قانون نافذ کرنے والے اداروں اور فوج کے پاس ہیں۔

شہریوں کے پاس موجود گنز کی تعداد 578 ملین ہے، جبکہ امریکیوں کے پاس 393 ملین گنز موجود ہیں یہ تعداد دیگر 25 ملکوں کے مشترکہ ہتھیاروں سے زیادہ ہے۔

امریکی شہری ہر سال 14 ملین نئی اور غیر ملکی گنز خریدتے ہیں، امریکا میں ہر 100 شہریوں کے پاس 121 ہتھیار موجود ہیں۔

جاپان اور انڈونیشیا میں ہر 100 شہری کے پاس ایک سے بھی کم ہتھیار ہوتا ہے۔

تازہ ترین