• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این اے 53 ، عمران، خاقان ، مہتاب اور گلالئی کے کاغذات مسترد

این اے 53 ، عمران، خاقان ، مہتاب اور گلالئی کے کاغذات مسترد

اسلام آباد کے حلقہ این اے 53 سے بڑا فیصلہ آگیا۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، عمران خان، سردار مہتاب عباسی اور عائشہ گلالئی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔

چاروں امیدواروں نے اپنےحلقےمیں مفاد عامہ کے کاموں کی تفصیلات نہیں دی تھیں۔ کاغذات نامزدگی نامکمل بیان حلفی پر مسترد کئے گئے۔

تمام امیدوار حلقے میں کرائے گئے ترقیاتی کاموں سے متعلق مطمئن نہ کرسکے۔ چاروں سیاست دانوں کے کاغذات نامزدگی بیان حلفی کی شق این کےتحت مسترد کیے گئے ۔

بیان حلفی کی شق این ،بیان حلفی کاطےشدہ طریقہ کارکےمطابق نہ ہونا ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی کراچی کے حلقہ این اے243 سے منظور کرلئے گئے ہیں۔

جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کےوہاب بلوچ کے اعتراضات مسترد ہوگئے۔کراچی کے حلقہ این اے 247 سے پی ایس پی کی فوزیہ قصوری کےکاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔

ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ فوزیہ قصوری نےدہری شہریت سےمتعلق وضاحت نہیں دی۔

عام انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا وقت ختم ہوگیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ریٹرننگ افسروں کے فیصلے پر اعتراضات کے لیے اپیلیں 22 جون تک دائر ہوسکیں گی۔

امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 28 جون کو جاری کی جائے گی۔


تازہ ترین