• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کرکٹرز بھی فٹبال فیور میں مبتلا،سرفراز کو برازیل پسند

کراچی (اسٹاف رپورٹر) روس میں جاری ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فیور میں پاکستانی کرکٹرز بھی مبتلا ہیں۔ انگلینڈ ،آئر لینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے دورے کے بعد زیادہ تر کرکٹرز رات گئے تک فٹ بال کے میلے کا لطف اٹھارہے ہیں اور گرم موسم میں دن کو آرام کرتے ہیں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بھی فٹ بال کے شوقین اور ورلڈ کپ میچوں کو باقاعدگی سے دیکھ رہے ہیں۔ سرفراز احمد کہتے ہیں کہ میری پسندیدہ ٹیم برازیل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم اپنے وارم اپ سیشنز میں باقاعدگی سے سیریس فٹ بال کھیلتی ہے۔ دنیا کے ہر اسپورٹس مین کی طرح مجھے بھی فٹ بال سے گہرا لگائو ہے اور میں پوری دنیا کے فٹ بال مقابلوں کو فالو کرتا ہوں۔
تازہ ترین