• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتب: عالیہ کاشف عظیمی

سنڈے میگزین کے پلیٹ فارم سے ہم نے آپ کو عید الفطر اور فادرز ڈے کے موقعے پر پیغامات لکھ بھیجنے کا سندیسہ دیا، جواباً آپ کے ڈھیروں ڈھیر پیغامات موصول ہوئے، مگر تمام تر پیغامات کی ایک ساتھ اشاعت ممکن نہ تھی، لہٰذا ہم نے یہ پیغامات مرحلہ وار شایع کرنے کا فیصلہ کیا۔ تو لیجیے، پہلی اشاعت کے بعد آ ج ملاحظہ کیجیے، یہ دوسری اشاعت۔

(جنگ، ’’سنڈے میگزین‘‘ کی ایڈیٹر اور احبابِ ’’آپ کا صفحہ‘‘ کے نام)

تاریخِ محبّت کا ہیں عنوان ہمی لوگ

دیپاچۂ اخلاص بھی ہیں، بابِ وفا بھی

(محمّد سلیم راجا، لال کوٹھی،فیصل آباد کی طرف سے)

(شفقت کے سمندر، ابّو(مرحوم)کے نام)

ابّو! آپ کو ہم سے بچھڑے 12برس بیت گئے ہیں، لیکن آج بھی آپ کی محبّت کے چراغ روشن ہیں۔

(آٹھ سوگوار بیٹیاں، قیوم آباد، کراچی کا دُکھ)

(اہلِ خانہ، رشتے داروں اور اہلیانِ وطن کے لیے)

میری جانب سے دِلی عید مبارک۔

(شاہد نواز خان، کراچی سے)

(ڈیئر بابا جانی، اسلم قریشی کے نام)

دنیا بَھر میں مجھے سب سے زیادہ آپ ہی پیارے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو عُمرِ خضر عطا فرمائے(آمین)۔

(محمّد عمیر قریشی، گلزار ہجری، کراچی سے)

(سوئیٹ ابّو جان کے لیے)

ابّو جان!عیدمبارک۔

(حورین اور عیسیٰ خان، کراچی کی جانب سے)

(ممّا، پاپا، کزنز اور سہیلیوں کے نام)

آپ سب کو عید مبارک۔

(مقدّس اور ملائکہ، شیرپائو، کراچی سے)

(اُمّتِ مسلّمہ کے لیے)

اُمّتِ مسلّمہ کو ہماری جانب سے دِلی عید مبارک۔

(ڈاکٹر طیّبہ جبیں اور پروفیسر طلعت جبیں، قلعہ گوجر سنگھ، لاہورکی طرف سے)

(متاعِ جاں، والد(مرحوم)کے نام)

اللہ تعالیٰ آپ کی مغفرت فرمائے اور جنّتِ الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے(آمین)۔

(ڈاکٹر مکرّمہ بانو، ڈاکٹر شیخ اظہر حسنین نجمی اور دیگر اہلِ خانہ، قلعہ گوجر سنگھ، لاہورسے)

(میرے پیارے پاپا جانی کے لیے)

پاپا جانی! دادا جان کے انتقال کے بعد آپ بہت اُداس رہنے لگے ہیں۔مَیں آپ سے بے حد پیار کرتی ہوں اور ہمیشہ خوش دیکھنا چاہتی ہوں۔

(زوبیہ جمیل، لاہور سے)

(والد(مرحوم)کے نام)

آئی مِس یو ابّو جان۔

(کرن نگار، اسلام آباد سے)

(جانِ عزیز،ابّو جان کے نام)

دُعا ہے کہ آپ یونہی مُسکراتے رہیں۔

(عظمت صدیقی کی جانب سے)

(والد(مرحوم)کی نذر)

پیکر تھا وفائوں کا محبّت کا خدا تھا

وہ میرے لیے سارے زمانے سے جدا تھا

اُس شام کی حدّت میرے دِل سے نہیں جاتی

جس شام ترا سایہ میرے سَر سے اُٹھا تھا

(پرنس افضل شاہین، بہاول نگرکی جانب سے)

(سوئیٹ بابا جانی کےلیے)

آئی لَو یو بابا جانی۔

( علی عظمت، کراچی سے)

(عزیز ترین ابّو جی کے نام)

سدا سلامت رہیں۔

(فرّح اقبال، چکوال کی چاہت)

(ڈیئر ابّو کے لیے)

ابّو جان! آپ بہت عظیم ہیں۔

(سیّد مظہر شاہ کاپیار)

(پیارے ابّو جان کے نام)

ابّو جان! ہم سب آپ سے بے حد پیار کرتے ہیں۔

( فضیلت، طلعت اور ماجد کا پیار بَھرا پیغام)

(سوئیٹ پاپا جان کےلیے)

سدا جیو پاپا۔

(علی جان کی طرف سے)

(پیاری سہیلیوں کے لیے)

دِل کی گہرائیوں سےعید مبارک۔

( فرحت ذوالفقار، کراچی کی دُعا)

(میرے پیارے امّی اور ابّو کے نام)

میری جانب سےآپ دونوں کو عید کی ڈھیروں ڈھیر مبارک باد ۔

(عینی امجد، حیدرآباد کی یاد)

(امتِ محمدؐ کے نام)

میری طرف سے عید کی ڈھیروں مبارک باد۔

(آمنہ بتول،لاہور سے)

( میری زندگی کے روشن چراغ، میری ماں کے نام)

بابا کے جانے کے بعد آپ نے ماں ہی نہیں، باپ کا بھی حق ادا کیا ہے۔ عید مبارک۔

(ستارہ انجم کا پیار بَھرا پیغام)

(اہلِ سُسرال کے نام)

اے اللہ! تیرا شکرہے کہ تُو نے مجھےبہو کو بیٹی کا درجہ دینے والا سُسرال عطا کیا ہے۔

(سمیعہ افتخار عالم،کراچی کا اعتراف)

( پاکستانیوں کے نام)

پوری قوم کو عیدمبارک۔

( تحریم اصغر کی جانب سے)

                ای میل کے ذریعےموصول ہونے والے پیغامات

(دنیا سے کُوچ کرجانے والے، پاپا (مرحوم) کے لیے)

پاپا! اب تو بھائی بھی پاکستان واپس آگئے ہیں۔ بھابھی اور آپ کا ولی عہد بھی ساتھ ہے۔ بس، آپ کی کمی ہے۔ آپ بے حد یاد آتے ہیں۔ دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جنّتِ الفردوس میں اعلیٰ جگہ عطا فرمائے(آمین)۔

(ثناء بنتِ اصغر کی یاد)

(پیارے ابّو کے نام)

آئی لَو یو سو مچ۔

(عاجز ریاض احمد رانا، شاد باغ، لاہور سے)

(میرے دُلارے بابا جانی، علی عدنان خان کے نام)

آپ ہی کی وجہ سے ہماری دنیا خوشیوں بَھری ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو سدا سلامت رکھے(آمین)۔

(تائبہ علی خان، حفصہ خان، انشراح علی خان اور محمّد غوث علی خان کی محبّت)

(میری کُل کائنات، بابا کے لیے)

بابا جان! میری کام یابیوں میں ذرا بھی میرا کمال نہیں کہ مَیں آج جس مقام پر ہوں، وہ آپ کی دُعائوں اور تربیت ہی کے طفیل ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں آپ کی دامے، درمے، سنخے خدمت کی توفیق عطا فرمائے(آمین)۔

(آمنہ کوثر اور امتیاز باجوہ، سیال کوٹ کی چاہت)

(ڈئیر ابّو جان کے نام)

اللہ کرئے آپ کو، آپ کے دِن اور عید کی خوشیاں بےحد راس آئیں

(حلیمہ عرفان، کراچی سے)

(ابّا جان کے لیے)

دُعا ہے کہ آپ یونہی مُسکراتے رہیں اور آپ کا سایہ ہمارے سَروں پرقائم رہے(آمین)۔

(شہریاراحمد، گوجرانوالہ کی مبارک باد)

(پاپا کے لیے)

پاپا!مَیں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں۔

(حفصہ کاپیغام)

(ڈئیر ابّو جان کے لیے)

آئی لَو یو ابّو جان۔

(صنوبر خان، ملتان سے)

(سوئیٹ ڈیڈی کے نام)

آپ کی کمی پَل پَل محسوس ہوتی ہے۔

(سجاد غوری،کراچی کی یاد)

(پیارے، بابا جان کے لیے)

دُعا ہے کہ اللہ پاک آپ کو سدا سلامت رکھے(آمین)۔

(اعجاز کی دعا)

( عزیز ترین ابّا جان کے نام)

ابّا جان! اب واپس اپنے دیس لوٹ آئیں۔ہم سب آپ کو بہت یاد کرتے ہیں۔

(فاطمہ کا پیغام)

(ابّو جی کے لیے)

مَیں آپ سے بے حد محبت کرتی ہوں۔ دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو عُمرِ خضر عطا فرمائے(آمین)۔

(صبا علی،سیال کوٹ کی چاہت)

(متاعِ جاں، بابا کریم خان کے نام)

آئی لَو یو بابا۔

(نوشین خان، لاہو کی چاہت)

(اہلیانِ وطن کے نام)

میری طرف سے وطنِ عزیز کے تمام باسیوں اور خاص طورپر جنگ، سنڈے میگزین کی ایڈیٹر اور ٹیم کو دِل کی گہرائیوں سے عید مبارک۔

(ڈاکٹر منصور جمال خانزادہ، نوشہرو فیروز، سندھ کی جانب سے)

(میری دنیا، میرے ابّو کے لیے)

میری زندگی آپ ہی کے دَم سے زندہ و تابندہ ہے۔

(منظور احمد کمبوہ کی جانب سے)

(جان سے بھی عزیز، ابّو جان کے نام)

آئی لَو یو اور دِل کی گہرائیوں سے عید مبارک۔

(روہا منظور، فقیروالی کی مبارک باد)

(والد(مرحوم)کے لیے)

آپ کے بنا ساری خوشیاں ادھوری ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بُلند فرمائے(آمین)۔

(گل ناز اختر کی طرف سے)

(اُمّتِ مسلّمہ اور اساتذہ کرام کےنام)

میری طرف سے آپ سب کو دِلی عید مبارک۔

(کوثر ناز پائلٹ کی جانب سے)

(میرے سائبان،بابا جانی کے نام)

بابا جانی! آپ دنیا کے بہترین والد ہیں۔

( سعو، احمد، نارتھ کراچی کی جانب سے)

(میرے پیارے ابّوجان کی نذر)

رہا پابرہنہ وہ خود، مگر نیا بوٹ مجھ کو دلا دیا

مِرے باپ کے اسی روپ نے مجھے باپ جیسا بنا دیا

(فضا، اسلام آباد سے)

(والد محترم کے لیے)

آئی مِس یو ابّو جی۔

(عظمیٰ اقبال، سعید آباد، بلدیہ ٹائون، کراچی سے)

(ڈئیر ابّو جی کے نام)

میری طرف سے عیدمبارک۔ دُعا ہے کہ آپ تاقیامت سلامت رہیں(آمین)۔

(علی اصغر، رسال پور کی دُعا)

(متاعِ جاں، پاپا کے لیے)

اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ آپ کا سایۂ شفقت ہمیشہ ہمارے سَروں پر قائم رہے (آمین)۔

(روبی ملک، حیدرآباد سے)

(پُرخلوص، والدِ محترم کے لیے)

ہم بہت خوش نصیب ہیں کہ باپ جیسی اَن مول ہستی ہمارے ساتھ ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں آپ کی فرماں برداری اور خدمت کی توفیق عطا فرمائے(آمین)۔

(ایمان کامران اور عبدالرحمان، سیٹلائٹ ٹائون، راول پنڈی کی جانب سے)

(جانِ زندگی، امّی اور اہلِ خانہ کے نام)

امّی جان! آپ ہم سب کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ہم سب کی جانب سے آپ کو اور اہلِ خانہ کو دِل کی گہرائیوں سے عید مبارک۔

(زاہد احمد خان، کامران احمد خان، شازمہ خان اور سمیرا خان، راول پنڈی کی چاہت)

(پیارے ابّا،نظام الدین شیخ(مرحوم)کے نام)

ابّا! جو رونقیں آپ کے دَم سے تھیں، اب وہ کبھی لوٹ کر نہیں آئیں گی۔ اللہ آپ کو جنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے(آمین)۔

( پروفیسر سمیرا نظام شیخ، نواب شاہ سے)

تازہ ترین