• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نئی کتاب: غبار (افسانوں کا مجموعہ)

مصنّف : قیسی رام پوری

صفحات180:، قیمت: 400 روپے

ناشر:اظہار سنز، اُردوبازار، لاہور

قیسی رام پوری اپنے عہد کے ایک معروف اور پسندیدہ افسانہ نگار اور ناول نویس تھے۔ قیامِ ِپاکستان سے قبل ان کے تین افسانوی مجموعے شایع ہوچکے تھے۔ پہلا مجموعہ1933ء میں منظرِعام پر آیا، پھر وہ ناول نگاری کی طرف راغب ہوئے، اُن کے رومانی اور معاشرتی ناول خواتین میں زیادہ مقبول تھے۔ زیرِ نظر افسانوی مجموعہ1944ء میں حیدرآباد دکن سے شایع ہوا تھا، اس میں کُل چودہ افسانے ہیں۔ اب ان کے نواسے، عادل حسن کی کوششوں سے یہ نیا ایڈیشن شایع ہوا ہے۔ جس کے آخر میں قیسی رام پوری کی تصانیف کی فہرست بھی شامل ہے۔ قیسی رام پوری کا اسلوب روایتی ہے۔ وہ عام فہم کے ساتھ کہیں کہیں چاشنی آمیز زبان بھی استعمال کرتے ہیں، جو گرچہ موجودہ زمانے کے لیے تو زیادہ پُرکشش نہیں، لیکن اس کی مدد سے ماضی کے تہذیبی خدوخال ضرور اُجاگر ہو جاتے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین