• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی قیادت کے ظاہر اثاثے سن کر لوگ ہنس رہے ہیں،تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ مشتاق یوسفی کے دنیا سے رخصت ہونے سے اردو ادب سے قہقہہ مرگیا اور مسکراہٹ بیوہ ہوگئی ہے، مشتاق احمد یوسفی نے جبر ، ریاکاری اور بد مذاق لوگوں کے معاشرے میں شگفتہ مزاح کی جو روایت قائم کی کاش ہمارے معاشر ے میں ویسے ہی شستہ مزاح کا مزاج در آئے، امیدواروں کے اثاثوں اور حلف ناموں کی تفصیلات عام کرنے سے ووٹر پر فرق پڑے گا، اعلیٰ سیاسی قیادت نے جو اثاثے ظاہر کیے ہیں انہیں سن کر لوگ ہنس رہے ہیں، چیف جسٹس کے سندھ حکومت کی گورننس سے متعلق ریمارکس سے پیپلز پارٹی کا ووٹر متاثر نہیں ہوگا، اگر ججوں کے ریمارکس ووٹر کو متاثر کرتے ہوتے تو مسلم لیگ ن اور نواز شریف تو بالکل فارغ ہوچکے ہوتے، شفاف انتخابات کیلئے عمران خان کا مطالبہ جائز ہے، شفاف انتخابات کیلئے عمران خان کا مطالبہ پورا کرنا پڑے گا۔حسن نثار، امتیاز عالم، ارشاد بھٹی، مظہر عباس، حفیظ اللہ نیازی اور بابر ستار نے ان خیالات کا اظہار جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان عائشہ بخش سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میزبان کے پہلے سوال الیکشن کمیشن کا امیدواروں کے اثاثوں اور حلف ناموں کی تفصیلات عام کرنے کا فیصلہ! کیا معلومات عام کرنے سے ووٹر کو کوئی فرق پڑے گا؟ کا جواب دیتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ جعلی جمہوریت میں نہ ووٹ ہے نہ ووٹر ہے، یہاں جو جس کے رحم و کرم پر ہے اس کا روبوٹ ہے، اگر امیدواروں کے اثاثوں اور حلف ناموں کی تفصیلات عام کرنے کا سلسلہ تسلسل سے ہوتا رہے تو فرق پڑے گا فی الحال بیکار ہے۔حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا امیدواروں کے اثاثوں کی تفصیلات عام کرنے کا فیصلہ درست ہے، چوہدری پرویز الٰہی نے بہت اچھے طریقے سے صوبہ چلایا اور ترقیاتی کام کروائے۔مظہر عباس کا کہنا تھا کہ ووٹر کو سیاستدان کے بیانیہ سے فرق پڑتا ہے، اعلیٰ سیاسی قیادت نے جو اثاثے ظاہر کیے ہیں انہیں سن کر لوگ ہنس رہے ہیں، بلاول ہاؤس کی قیمت تیس لاکھ روپے لکھی جائے گی تو لوگ اس پر ہنسیں گے کوئی یقین نہیں کرے گا، کچھ سیاستدانوں کے بارے میں تاثر بن گیا ہے کہ وہ شفاف نہیں ہوسکتے ،یہ تاثر اگر ووٹر پر فرق نہیں ڈال رہا ہوتا تو لوگ متبادل قیادت کی طرف نہیں دیکھتے اور نہ ہی تیسری سیاسی قوت سامنے آتی۔بابر ستار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے امیدواروں کی تفصیلات عام کرنے کا روایتی ووٹر پر فرق نہیں پڑے گا لیکن ماڈرن ووٹر پر کسی حدتک اثر ہوگا، الیکشن میں لینڈ کروزر جیسی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں کیونکہ امیدواراپنے حلقوں میں چھوٹی گاڑی پر نہیں جانا چاہتے۔ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ امیدواروں کے اثاثوں اور حلف ناموں کی تفصیلات عام کرنے سے ووٹر پر فرق پڑے گا، اگر ووٹر پر ان چیزوں کا فرق نہیں پڑتا تو تمام سیاسی جماعتیں مل کر کاغذات نامزدگی میں تبدیلی نہیں کرتیں،آج سے پہلے کسی کونہیں پتا تھا کہ اپنے ہاتھ سے ایک روپیہ نہ کمانے والا بلاول ڈیڑھ ارب کے اثاثوں کامالک ہے۔امتیاز عالم نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا امیدواروں کی معلومات عام کرنے کا فیصلہ اچھا ہے اس سے ووٹر پر فرق پڑے گا، ہماری جمہوریت غریبوں کی جمہوریت نہیں ہے، ہم نے سیاست کو کاروبار بنادیا ہے۔ دوسرے سوال سندھ میں گورننس نام کی کوئی چیز نہیں، جس طرح مراد علی شاہ کی کارکردگی ہے کیا وہ اگلا الیکشن بھی لڑ رہے ہیں،۔
تازہ ترین