• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ون وہیلنگ کے نتیجے میں نوجوانوں کی ہلاکت قومی المیہ ہے، پی ایس پی

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما، این اے 226 اور پی ایس 65 سے پی ایس پی کے امیدوار فاروق مشتاق نے کہا ہے کہ ون وہیلنگ کے نتیجے میں بڑی تعداد میں نوجوانوں کی ہلاکت قومی المیہ ہے، یہ قوم کا ناقابل تلافی نقصان ہے، ذمہ داروں کا تعین اور انہیں قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد کی کھیلوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات شرجیل خان، حیدر رضا، فیصل اطہر اور فیصل خان سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حیدرآباد کے باسیوں نے پی ایس پی پر اعتماد کا اظہار کیا تو ہم حیدرآباد کے کھیلوں کے میدانوں کو بحال کریں گے اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع فراہم کریں گے۔
تازہ ترین