• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نسوانیت ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے، پریانکا چوپڑا

ممبئی ( نیوز ڈیسک) حالیہ فوربز خواتین کے اجلاس میں اندرا نوئی کے ساتھ پریانکا چوپڑا کلیدی اختتامی مقرر تھیں۔ اجلاس سے قبل ایک انٹرویو میں پریانکا چوپڑا نے اس بات کا اظہار کیا کہ وہ خود کو دنیا بھر کے لوگوں کے کتنا قریب محسوس کرتی ہیں۔اداکارہ کا امریکا میں تارکین وطن ہونا انہیں بہت زیادہ سفر کرنے والوں اور ایسی جگہ پر بس جانے والے جو ان کا آبائی وطن نہیں کے ساتھ ملاتا ہے۔ ان کا خاتون ہونا اور رنگوں کی دنیا ہونا بھی اہم وجہ جو انہیں دنیا بھر کے ناظرین کے ساتھ منسلک کرتا ہے۔اداکارہ نے ویڈیو میں کہا کہ جب کام کے حوالے سے مجھے مخالفت کا سامنا ہوتا ہے تو میں نڈر ہوتی ہوں۔خواہشات کا کوئی رنگ نہیں ہوتا اور ان کی فطرت نوعیت ہے اور اپنے خوابوں کو پورا کروں گی جو مجھے دنیا بھر کی خواتین سے جوڑتا ہے۔پریانکا چوپڑانے فلموں کے انتخاب کے حوالے سے کہا کہ میں خود سے پوچھتی ہوں کہ کیا میں اسے دیکھ سکتی ہوں،پھر انتخاب کرتی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ تخلیق کی کوئی انتہا نہیں ہوتی۔ اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی قسمت اپنے ہاتھوں سے بنانے والی خواتین کی چیمپیئن ہوں۔پریانکا چوپڑا نے کہا کہ پرجوش کامیاب خاتون ہونا صحیح ہے اور ابھی بھی کمزور ہونا بھی ٹھیک ہے۔ ہماری نسوانیت ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔
تازہ ترین