• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بروقت انتخابات سے ملک میں جمہوری تسلسل برقرار رکھا جائے، غلام زمرد

مانچسٹر(غلام مصطفیٰ مغل)نگران حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے انتخابی عمل کو بروقت مکمل کرکے اقتدار منتخب ہونے والی جماعت کے سپرد کرے تاکہ ملک کے اندر جمہوری عمل کے تسلسل کو برقرار رکھا جا سکے، ان خیالات کا اظہار جہلم فورم مانچسٹر کی جانب سے سابق تحصیل ناظم چوہدری غلام احمد زمرد اور نائب ناظم ڈاکٹر عصمت جاوید ملک نے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں کیا، انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم میں مسلم لیگ (ن) کے جاری کردہ ٹکٹوں پر کارکنوں کے تحفظات ہیں جن کی روشنی میں جماعت کے پارلیمانی بورڈ نے نظرثانی کا کام شروع کر دیا ہے اور ٹکٹوں کا حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے اس لیے ابھی یہ بتانا مشکل اور قبل از وقت ہوگا کہ ہمارا گروپ کس کو سپورٹ کرے گا، تقریب میں ڈپٹی لارڈ میئر مانچسٹر عابد چوہان، گریٹرمانچسٹر پاکستانی ایسوسی ایشن کے چئیرمین ہارون کھٹانہ، چوہدری شریف یعقوب، حاجی رفیق، شہزاد مرزا،چوہدری الیاس نے شرکت کی، تقریب میں شریک کمیونٹی رہنماوں کا کہنا تھا کہ بطور اوورسیز پاکستانی ہماری خواہش ہے کہ نگران حکومت انتخابات کو غیر جانبدارانہ اور منصفانہ منعقد کرانے کیلئے تمام تر وسائل استعمال کرے اور الیکشن کمیشن کرپشن میں مبتلا عناصر اور جرائم پیشہ افراد کو مسترد کرتے ہوئے اہل اور باکردار اُمیدواروں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے۔ورنہ دھاندلی کی پیداوار حکومت اور اُن کے سہولت کاروں کو آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی۔
تازہ ترین