• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان، مالشیا ہوں نہ پالشیا، لاہور کسی کی جاگیر نہیں، سابق ترجمان پنجاب حکومت

آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان، مالشیا ہوں نہ پالشیا، لاہور کسی کی جاگیر نہیں، سابق ترجمان پنجاب حکومت

لاہور (ایجنسیاں)پنجاب حکومت کے سابق ترجمان زعیم قادری نے مسلم لیگ (ن)سے بغاوت کرتے ہوئے آزادحیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے اور کہاہے کہ حمزہ شہبازسن لو! لاہورتمہاری یا تمہارے باپ کی جاگیر نہیں ‘میں تمہیں سیاست کرکے دکھاؤں گا‘جان دے سکتاہوں عزت نہیں‘میں پالشیا اور مالشیا نہیںہوں ‘ میں تمہاری نوکری نہیں کروں گا‘حمزہ شہباز کے خلاف الیکشن لڑوں گا، میں حمزہ شہباز کے بوٹ پالشنہیں کرسکتا، اگر کلثوم نواز پاکستان میں ہوتیں تو یہ نوبت نہ آتی ، آج سے الیکشن اور جنگ اکٹھی ہوگی، میں کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا، میری اہلیہ بھی (ن) لیگ کی مخصوص نشت پر امیدوار نہیں ہوں گی، چوہدری نثار بہت بڑے لیڈر ہیں میں پارٹیاں تبدیل کرنے والے کو تسلیم نہیں کرتا۔جمعرات کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے زعیم قادری نے کہا کہ میرے خون میں مسلم لیگ تھی اور رہے گی‘میرے بڑوں نے آمریت کے دور میں جیلیں کاٹیں، میں 5مرتبہ جیل گیا، میں 8برس نواز شریف کا ترجمان رہا، میں نے 2002کے انتخابات میں نواز شریف اور کلثوم نواز کا کو رننگ امیدوار تھا، لیکن کچھ دوسرے لوگوں کو آگے لایا گیا مگر میں نے ایک لفظ نہیں بولا،شہباز شریف نے 2008میں مجھے کہا کہ پنجاب کے صدر کو تمہاری شکل پسند نہیں ہے اس لیے تم سیکرٹری جنرل کا عہدہ چھوڑ دو ہم کسی اور کو سیکرٹری جنرل بنانا چاہتے ہیں ، میں نے آگے سے ایک لفظ نہیں کہا۔انہوں نے کہاکہ میں نظریاتی سیاست کا عادی ہوں، وزراءنے نواز شریف کا دفاع کرنا بھی مناسب نہیں سمجھا، میں نے لوگوں سے برا بھلا سنا مگر کبھی ماتھے پر شکن نہیں لایامگراب میرا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے، میں حمزہ شہباز کی نوکری نہیں کروں گا، عوام کی نوکری کروں گا،تم اپنے لاڈلوں ،بوٹ پالشیوں اور مالشیوں کولاؤ۔میرا الیکشن تمہارے ساتھ ہے۔ میں ورکروں کے ساتھ کھڑا ہوں ، میں این اے 133میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوں گا‘ خواجہ سعد رفیق میرے بھائی ہیں، میں اور خواجہ سعد رفیق نے اکٹھے مار کھائی ہے، میں الیکشن جیت کردکھاؤں گا‘اگر کسی نے میرے خلاف بات کی تو میں بھی بات کروں گا‘میں مسلم لیگی ہوں حمزہ شہباز مسلم لیگی نہیں ہے‘الیکشن میں ٹکٹ نہ ملنا میرا مسئلہ نہیں ہے۔

تازہ ترین