• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’بیٹے، یہ کتابیں شیلف میں لگادو۔‘‘
میں نے حسین کو آواز دی۔
ہم ڈرائنگ روم میں بیٹھے تھے۔
واحد بتارہا تھا کہ مصباح کا بیٹا کرکٹ کھیلنے لگا ہے۔
ٹنڈولکر کا بیٹا بھی باپ کے ساتھ پریکٹس کرتا تھا۔
ٹیلنٹ اپنی جگہ لیکن بچے باپ سے بھی سیکھتے ہیں۔
حسین آیا اور کتابیں اٹھاکر شیلف میں سجانے لگا۔
اچانک ایک کتاب اس کے ہاتھوں سے پھسل کر گرگئی۔
واحد بے اختیار بولا،
’’میں اپنی کتابیں بچوں سے دور رکھتا ہوں۔
انھیں ہاتھ بھی نہیں لگانے دیتا۔‘‘
میں نے کہا،
’’پھر یہ افسوس کیوں ۔ ۔ ۔
کہ بچوں کو مطالعے کا شوق نہیں؟‘‘
تازہ ترین