• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب:شرپسندوں نے خاتون کی گاڑی کو آگ لگادی

سعودیہ میں نامعلوم شرپسندوں نے خاتون کی گاڑی کو آگ لگادی

سعودی عرب کے مغربی صوبے مکہ مکرمہ میں نامعلوم شرپسندوں نے خاتون کی گاڑی کو آگ لگادی۔

مکہ مکرمہ گورنریٹ نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ جدہ اور مکہ کے درمیان واقع الجموم کے علاقے میں پیش آیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ ان کی گاڑی جلانے والوں کا تعلق انہی کے علاقے سے ہے جو خواتین کی ڈرائیونگ کے شدید مخالف ہیں ۔

تازہ ترین