• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میشا شفیع کی طلبی کا نوٹس گھر پر چسپاں کرنے کا حکم

میشا شفیع کی طلبی کا نوٹس گھر پر چسپاں کرنے کا حکم

لاہور کی سیشن عدالت نے میشا شفیع کی عدالت طلبی کا نوٹس ان کے گھر کے دروازے پر چسپاں کرنے کا حکم جاری کردیا۔

ادکارہ میشا شفیع کے خلاف علی ظفر کی جانب سے ہتک عزت کے دعوے پر ایڈیشنل سیشن جج شہزاد احمد نے لاہور کی سیشن عدالت میں کیس کی سماعت کیجس میں عدالتی حکم کے باوجود میشا شفیع نے جواب داخل نہ کروایا۔

کیس کی سماعت کے دوران درخواست گزار گلوکار علی ظفر نے بتایا کہ میشا شفیع نے ان پر ہراساں کرنے کے بلا وجہ الزامات عائد کیے ہیں، عدالت میشا شفیع کو سو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ میشا شفیع نے جھوٹی شہرت کے لیے جھوٹے الزامات عائد کیے اور ان الزامات کے باعث پوری دنیا میں میری شہرت متاثر ہوئی ہے۔

اس موقع پر عدالت نے میشا شفیع کو 13 اگست کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

تازہ ترین