• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغلیہ دور ختم ہوا، بتانا ہوگا اربوں روپے باہر کیسے گئے، چیئرمین نیب

مغلیہ دور ختم ہوا، بتانا ہوگا اربوں روپے باہر کیسے گئے، چیئرمین نیب

کوئٹہ (ایجنسیاں، جنگ نیوز) قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہےکہ کرپشن کرنیوالوں پر پھول نچھاور کیے جاتے ہیں ،مغلیہ دورگزرچکااقتدار میں رہنے والے بعض لوگوں کو پہلی دفعہ پوچھ گچھ کا سامنا ہے اور ہمارے ہاں بہت سے ارباب اختیار ایسے تھےجو خواب میں بھی نہیں سوچ سکتے تھے کہ ان سے رقوم سے متعلق پوچھا جائےگاکہ اربوں روپے کیسے باہر گئے۔کرپشن کرنے والوں پر پھول نچھاور ہوتے ہیں، احتساب سب کا ہوگا یا کسی کا نہیں ہوگا، اقتدار میں رہنے والوں سے پہلی مرتبہ پوچھ گچھ ہورہی ہے، ایک چیف منسٹر کیخلاف انکوائری ہورہی ہے، 2 کی الیکشن کے بعد ہوگی، کوئی کسی سے کم نہیں، جس کے پاس جو وسائل تھے اس نے کیا۔ اب احتساب پٹواری سے نہیں اوپر سے شروع ہوگا‘انتقامی کارروائی کا تاثر نہ دیا جائے‘نیب کی سرگرمیاں جہاد اور عبادت کے زمرے میں آتی ہیں۔ کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نےکہا کہ اب احتساب پٹواری سے نہیں اوپر سے شروع ہوگا، نیب جو کچھ کررہا ہے وہ کسی انتقامی کاروائی کا حصہ نہیں اور نیب کو الیکشن میں دخل اندازی دینےکی بھی کوئی ضروت نہیں، یہ جمہور پر ہے کہ وہ کسے برسراقتدار لاتے ہیں، اس کا نیب سے کوئی تعلق نہیں۔

تازہ ترین