• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کے استقبال کیلئے جانے والوں اور گدھوں میں فرق نہیں، عمران خان

نواز شریف کے استقبال کیلئے جانے والوں اور گدھوں میں فرق نہیں، عمران خان

نارووال‘اسلام آباد(ایجنسیاں‘جنگ نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو لینے ایئر پورٹ جانیوالوں او گدھوں میں کوئی فرق نہیں‘ بیوقوف لوگ نواز شریف کے استقبال کے لیے ایئر پورٹ پہنچیں گے ،کیا لیگی کارکن قوم کا پیسہ چوری کرنے والے کا استقبال کریں گے‘نواز شریف کرپشن پر گرفتار ہورہے ہیں، انہیں ہیرو نہیں بننے دیں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعرات کوبنی گالہ میں اعلیٰ سطح اجلاس اورنارووال میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علاوہ ازیں کپتان نے کارکنوں سے پارٹی فنڈ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان دنوں زیادہ سے زیادہ عطیات کی ضرورت ہے ۔ جمعرات کو اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کارکنوں سے پارٹی فنڈ دینے کی اپیل کردی ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ان دنوں زیادہ سے زیادہ عطیات کی ضرورت ہے ،شمالی امریکا میں رہنے والے پاکستانی ہماری مدد کریں ،ہمارے مدمقابل مافیا الیکشن میں پانی کی طرح پیسہ بہا رہا ہے ۔نارووال میں خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا تھاکہ قوم 25جولائی کو باہر نکلے، شریف خاندان 30سال سے پنجاب میں حکومت کر رہا ہے‘ یہ لاہور میں ایک بھی ایسا اسپتال نہیں بنا سکے جہاں ان کا علاج ہو سکے۔ عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف ڈرامہ باز ہے‘ نواز شریف نے تین سو ارب روپے چوری کیے‘ اب نواز شریف نے کارکنوں کو ایئرپورٹ پہنچنے کا کہا ہے ‘نواز شریف قوم کا 300ارب روپیہ چوری کرکے باہر لے کر گئے، جس قوم کا ضمیر زندہ ہوتا ہے وہ کبھی چور کے استقبال کیلئے نہیں جاتی‘کیا لیگی کارکن قوم کا پیسہ چوری کرنے والے کا استقبال کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف واپس آرہا ہے اور جو بھی لوگ ایئر پورٹ پر اس کو لینے جائیں گے میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ میں اور گدھوں میں کوئی فرق نہیں ہوگا ۔ مسلم لیگ ن کے کارکن سے جب اس کا بچہ پوچھے گا کہ ابا جی آپ ایئر پورٹ پر کیا لینے جارہے ہیں؟ تو وہ جواب دے گا کہ میں نواز شریف کو لینے جارہا ہوں جو بڑی محنت سے قوم کا تین سو ارب روپیہ چوری کرکے باہر لے کر گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا کوئی بھی باشعور کارکن ائر پور ٹ پر نہیں جائیگااس شخص کو لینے جو غریب قوم کا 300سوارب چوری کرکے ملک سے باہر لے کر گیا ہے‘ عمران خان نے کہا کہ اچھے اور برے کی تمیز رکھنے والے ایک قوم کی مانند ہیں‘ اخلاقیات ہی قوم کو اوپر لے کر جاتی ہیںجس قوم میں انصاف ہو وہ آگے بڑھتی ہیں۔ سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ احسن اقبال سے بڑا جھوٹا نہیں دیکھا یہ مجرم کی حمایت کر رہا ہے۔ دریں اثناء عمران خان نے کہاہے کہ نواز شریف کرپشن پر گرفتار ہورہے ہیں، انہیں ہیرو نہیں بننے دیں گے۔ جمعرات کو عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا بنی گالہ میں اہم اجلاس ہوا جس میں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی وطن واپسی پر لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں عمران خان نے کارکنان کو نوازشریف کی آمد پر تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنما کارکنان کو کسی قسم کے جھگڑےکا حصہ نہ بننے دیں۔اس موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کرپشن پر گرفتار ہورہے ہیں، انہیں ہیرو نہیں بننے دیں گے جبکہ پارٹی نے 22 سال کرپشن کے خلاف جدوجہد کی ہے۔

تازہ ترین