• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میکسیکو میں ٹرین اور ٹرک کے درمیان خطرناک تصادم


بعض اوقات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے سبب ایسے حادثات رونما ہوتے ہیں جس میں کسی کے زندہ بچ جانے کی امید کم ہی ہوتی ہے۔

میکسیکومیں ایسا ہی حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ٹریک سے گزرتے ہوئے ٹرین کا ٹرک سے زوردار تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں ٹرین نے ٹرک کو ٹکر ماری اور کئی فٹ دور گھسیٹتے ہوئے لے گئی۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ ٹرک ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا جس نے بیرئیر پر رکنے کے بجائے ریلوے لائن سے گزرنا چاہا لیکن اسی دوران انتہائی تیز رفتار ی سے آتی ٹرین سے زوردار ٹکر ہوئی تاہم اس خطرناک حادثے میں ٹرک ڈرائیور نے ذہانت کا ثبوت دیا اور ٹریک پر پھنسے ٹرک سے نکل گیا اور کسی جانی نقصان سے محفوظ رہا۔