• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسین لوائی کوعدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

حسین لوائی کوعدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سابق صدر آصف زرداری کے قریبی دوست حسین لوائی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت میں نجی بینک منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، ایف آئی اے نے نجی بینک کےسربراہ حسین لوائی اورطہٰ رضا کوعدالت میں پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کے لیے 47 اکاؤنٹس استعمال کئے گئے بینیفشریزاور دیگر معاملات کی تحقیقات کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ درکارہے۔ اس لئے ان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی اجازت دی جائے جب کہ ملزمان کے وکلا نے اپنے موکلین کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی درخواست کی۔

عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے ریمانڈ میں مزید توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو 14 روز کے لیے جیل بھجوادیا۔

حسین لوائی اور طہٰ رضا پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

تازہ ترین