• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹبہ سلطان پور، این اے 165 میں پی ٹی آئی اور ن لیگ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع

ٹبہ سلطان پور( مظفر سلطان کمبوہ ) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے165وہاڑی 4اور حلقہ پی پی235وہاڑی 7ٹبہ سلطان پور میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے اُمیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی فضا قائم ۔ حلقہ این اے165سے دلاور خان کھچی مرحوم کے علاوہ آج تک کوئی بھی سیاست دان اس حلقہ سے دوسری مرتبہ منتخب ہو کرقومی اسمبلی میں نہ جاسکا ہے ۔ حلقہ این اے165میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر سابق رکن قومی اسمبلی وسپیکرپنجاب اسمبلی سعید احمدخان منیس تحریک انصاف کے ٹکٹ پر اورنگزیب خان کھچی اُمیدوار ہیں اس حلقہ سے اورنگزیب خان کھچی کے والد دلاور خان کھچی مرحوم د و مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اُس وقت سعید احمد خان منیس دلاور خان کھچی کے ساتھ مل کر صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑتے تھے دلاور خان کھچی سعید احمد خان منیس کی صوبائی حلقہ پر حمایت کرتے تھے اور سعید احمد خان منیس دلاور خان کھچی مرحوم کی قومی اسمبلی کے حلقہ پر حمایت کرتے تھے ۔سعید احمد خان منیس اور دلاور خان کھچی مرحوم کی سیاسی دوستی 25سال تک قائم رہی دلاور خان کھچی کی وفا ت کے بعد سعید احمد خان منیس آہستہ آہستہ کھچی گروپ سے دور ہوتے گئے آخر کار اب دونوں ایک دوسرے کے مخالف الیکشن میں حصہ لیکر ایک دوسرے کو شکست دینے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگاتے ہیں اس وقت قومی حلقہ این اے165میں سعید احمد خان منیس مسلم لیگ ن اور اورنگزیب خان کھچی تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے بھر پور طریقہ سے اپنی سیاسی پاور شو کروا نے میں لگے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین