• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی نے ساڑھے 400مہاجرین کو بچا لیا ، پناہ دینےسے انکار

میلان ( رائٹرز ) اٹلی کے وزیراعظم جُوزیپے کونٹے نے کہا ہے کہ اُن کے کوسٹ گارڈز نے بحیرہ روم میں سے ساڑھے 400 کے قریب غیرقانونی مہاجرین کو بچایا ضرور ہے لیکن انہیں دوسرے ممالک پناہ دیں ۔ ان مہاجرین کو اطالوی ساحلی محافظوں کے امدادی بحری جہاز نے اطالوی جزیرے لینوسا کے قریب بحیرہ روم سے ریسکیو کیا تھا ۔ البتہ ریسکیو کیے گئے تارکین وطن میں سے چند خواتین اور بچوں کو فوری طبی مدد کے باعث اٹلی پہنچایا جا چکا ہے ۔ اٹلی اور مالٹا دونوں ہی ممالک نے ان تارکین وطن کے جہازوں کو اپنی سرحدی حدود میں داخلہ نہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ تارکین وطن ایک ماہی گیر کشتی پر سوار ہو کر اطالوی جزیرے لامپے ڈوسا کی جانب بڑھ رہے تھے جب انہیں کھلے سمندر میں روک کر ریسکیو جہاز پر منتقل کیا گیا تھا ۔
تازہ ترین