• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں افراتفری پھیلانے کی سازش کی جارہی ہے،علماء

لاہور( خبرنگارخصوصی )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماؤں مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم ، مولانا محبوب الحسن طاہر ،قاری جمیل الرحمن اختر،قاری محمداقبال،قاری علیم الدین شاکر،پیررضوان نفیس ، مولانا سید ضیاء الحسن شاہ ،مولانا مسعود احمد بہاولپوری نے بنوں اور مستونگ میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء اور زخمیوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ رہنمائوں نے دھماکوں میں شہید ہونیوالے افراد پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہار کیا۔ علماء نے کہا کہ ملک میں افراتفری پھیلانے کی سازش کی جارہی ہے۔ سیکیورٹی ادارے جلد اور موثر اقدامات کریں تاکہ پرامن الیکشن کا انعقاد ممکن ہوسکے۔ملک واسلام دشمن قوتیں نت نئی سازشوں کے ذریعے ملک پاکستان کو بحرانوں میں دھکیلنا چاہتی ہیں ۔علماء نے کہا دہشت گرد کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔نگران حکومت پر انتخابات کی طرح عوام کے جان و مال کے تحفظ کی بھی ذمہ داری عائد ہوتی ہے اس لیے عوامی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔
تازہ ترین