• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا کی سنڈیکیٹ کا اجلاس،بجٹ کی منظوری

ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا کی اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی سنڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین منعقد ہوا، سیکرٹری کے فرائض رجسٹرار نے انجام دیئے ۔ اجلاس میں یونیورسٹی بجٹ مالی سال 2018-19کی منظوری دے د ی گئی ۔ ڈاکٹر سعید اختر کو دوبارہ انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس کا ڈائریکٹر تعینات کر دیاگیا۔ جبکہ بہادر یونیورسٹی لیہ کے این او سی کی منظوری دی گئی۔ لاء کالج کی کمیٹی اور بورڈ آف سٹڈیز کے ممبران کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سابقہ سنڈیکیٹ کے منٹس بھی کنفرم کر دیئے گئے۔ سنڈیکیٹ اجلاس میں جسٹس کاظم رضا شمسی،جسٹس (ر)ظفر یسین، ایچ ای سی کے نمائندہ نذیر حسین، ایچ ای ڈی کے نمائندہ منور جبار، مسٹر شاہ سوار، پروفیسر ڈاکٹر عاشق محمد خان درانی، پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر عمران شریف چوہدری، ڈاکٹر مقرب اکبر، ڈاکٹر عمر فاروق خزانہ دار،میڈم نگہت سلطا نہ ،آمنہ حسنین نقوی نے شرکت کی۔
تازہ ترین