• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کیے‘ نیشنل پارٹی

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی میرعطاء محمد بنگلزئی نے کہاہے کہ 25جولائی کو عوام نیشنل پارٹی کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائینگے پارٹی نے ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی قیادت میں بلوچستان میں امن بحال کرکے ترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے پی بی 32کے عوام نے خدمت کا موقع دیا تو مایوس نہیں کرینگے ان خیالات کااظہار انہوںنے ہفتہ کو لہڑی چوک کلی جیونے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر محمدیوسف لہڑی مراد لہڑی آصف لہڑی غلام علی لہڑی نے ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت کااعلان کرتے ہوئے حاجی عطاء محمد بنگلزئی کی حمایت کااعلان کیا مقررین نے کہاکہ حلقے میں نمائندگی نہ ہونے باوجود حاجی عطاء محمد بنگلزئی نے بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کیے یہی وجہ ہے کہ آج عوام کی امیدیں نیشنل پارٹی سے وابستہ ہیں ۔
تازہ ترین