• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور:کراٹے ماسٹر عبدا لصمد آفریدی فائرنگ سے جاں بحق

پشاور:کراٹے ماسٹر عبدا لصمد آفریدی فائرنگ سے جاں بحق

قومی کراٹے ٹیم کے کھلاڑی عبدا لصمد آفریدی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے،انہیںخیبر پختون خوا کے ضلع خیبر کے علاقے شاہ کس کےمیں نشانہ بنایا گیا۔

عبدا لصمد آفریدی جو فاٹا کراٹے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری اور کیوکیشن کراٹے کے بین الاقوامی کھلاڑی بھی تھے ،انہیں شدید زخمی حالت میں پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلکس منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے ۔

انہوں نےمتعدد مرتبہ بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی،حال ہی میں آذربائیجان کے شہر میں باکو میں منعقد ہونے والی ورلڈ کیوکشن کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

تازہ ترین