• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کے نام پر گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ روک دی

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کے نام پر گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ روک دی

لاہور ہائیکورٹ نے انتخابی عملے کے نام پر پنجاب کے مختلف اضلاع سے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ اور الیکشن کمیشن کے احکامات کے بغیر گاڑیاں قبضے میں لینے سے روک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار وقاص محمود وغیرہ کے وکیل سلمان منصور نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے تحت ریاست کسی قانونی جواز کے بغیر شہریوں کے بنیادی حقوق کو سلب نہیں کر سکتی۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع سے پولیس نے کسی قانونی جواز اور الیکشن کمیشن کے تحریری حکم نامے کے بغیر انتخابی عملے کے نام پر گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پولیس کا یہ اقدام آئین کے آرٹیکل 24 کی سنگین خلاف ورزی ہے، جس پر عدالت نے گاڑیوں کی غیر قانونی پکڑ دھکڑ کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا۔

اس کے علاوہ عدالت نے پنجاب کےمختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

تازہ ترین