• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
صدر ہوگے اپنے ملک کے ،پرچھتری اپنی اپنی

ورلڈ کپ کی خوشی اپنی جگہ لیکن سوٹ خراب نہیں کرسکتا،پیوٹن نے دنیا کو بتادیا۔ گزشتہ روز فرانس اور کروشیا کے درمیان ہونے والا فٹ بال ورلڈ کپ کا فائنل جہاں دنیا بھر میں کروڑوں شائقین نے براہ راست دیکھا ،وہیں کروشیا،فرانس اور روس کے صدور بھی گراؤنڈ میں ان لمحات کو دیکھنے کیلئے موجود تھے۔


میچ کی اختتامی تقریب کے دوران بادل بھی خوب برسے لیکن چھتری صرف پیوٹن کو ملی جبکہ اس موقع پر فرانسیسی صدر میکرون اور کروشیا کی خاتون صدر کولینڈا بارش میں بھیگتے رہے۔

انتظامیہ کی اس حرکت پر سوشل میڈیا پر جہاں ایک جانب تنقید کی جارہی ہے وہیں دوسری جانب پیوٹن کی حرکت پر انکا مذاق بھی اْڑایا جارہا ہے۔

تازہ ترین