• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بال ٹیمپرنگ کیس میں سری لنکن کپتان،کوچ، منیجرکو مزید سزا

دبئی (جنگ نیوز) سری لنکا کے کپتان دنیش چندی مل، کوچ چندیکا ہتھورا سنگھے اور منیجر اسانکا گروسنہا کو دو ٹیسٹ میچز کے بعد اب مزید چار ون ڈے میچز کیلئے بھی معطل کرتے ہوئے بالترتیب8،8 اور چھ ڈی میرٹ پوائنٹس کی سزا دیدی۔ یہ بال ٹیمپرنگ سے متعلق متعارف کردہ نئے قانون میں زیادہ سے زیادہ سزا ہے۔ تینوں جنوبی افریقا کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچوں کے ساتھ ون ڈے سیریز کے ابتدائی چار میچز سے بھی باہر رہیں گے ۔گذشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے دورے پر سینٹ لوسیا ٹیسٹ کے دوران بال ٹیمپرنگ کیلئے قصور وار ٹھہرائے گئے چندی مل کے خلاف دیئے گئے فیصلے کی مخالفت میں پوری سری لنکا کی ٹیم نے میدان پر اترنے سے انکار کر دیا تھا جس سے میچ میں دو گھنٹے کی تاخیر ہوئی تھی۔ چندی مل،ہتھوراسنگھے اور گروسنہا کو کھیل کی روح کی خلاف ورزی کرنے کے ساتھ لیول تین کا مجرم پایا ہے۔ خیال رہے کہ آئی سی سی نے 19جون کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سری لنکن کپتان پر فرد جرم عائد کی تھی تاہم انہوں نے فرد جرم سے انکار کر دیا تھا۔
تازہ ترین