• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں سب سےزیادہ کمانے والے فنکار کون ہیں؟

دنیا میں سب سےزیادہ کمانے والے فنکار کون ہیں؟

فوربز نے دنیا میں سب سے زیادہ کمانے والے انٹرٹینرز کی فہرست جاری کردی۔ امریکی باکسر فلائڈ مے ویدر گزشتہ سال چونتیس ارب روپے سے زائد کما کر سب سے زیادہ کمانے والے فنکار بن گئے۔

امریکی جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق امریکی باکسر فلائڈ مے ویدر سال دوہزار سترہ اٹھارہ میں34 ارب،64 کروڑ سترہ لاکھ پچاس ہزار روپے کما کر ،تمام انٹرٹینرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اس میں بڑا حصہ ان کی گزشتہ سال ہونے والی کونر مک گریگر سے فائٹ کا ہے جس میں انہوں نے مکس مارشل آرٹس کے بادشاہ مک گریگر کو شکست دی تھی۔

دنیا میں سب سےزیادہ کمانے والے فنکار کون ہیں؟

اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ اداکار جارج کلونی براجمان ہیں۔ان کی گزشتہ سال آمدنی اٹھائیس ارب 56 کروڑ42 لاکھ پچاس ہزار روپے رہی۔

ریئلٹی اسٹار کائلی جینر20ارب23کروڑ 80 لاکھ75 ہزار روپے کما کر سب سے زیادہ کمانے والے فنکاروں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

دنیا میں سب سےزیادہ کمانے والے فنکار کون ہیں؟

ہالی ووڈ سپراسٹا رڈیوین جانسن جو دی راک کے نام سے مشہور ہیں، ان کی آمدنی گزشتہ سال تقریبا دگنی رہی اور’ فاسٹ اینڈ فیوریس‘ اور ’جمانجی‘ جیسی بلاک بسٹر فلمیں دے کر،15 ارب 7 کروڑ بائیس لاکھ روپے کمانے میں کامیاب ہوئے اور اس فہرست میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔

تازہ ترین