• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ریاست اُڑیسہ میں ہاتھی کا بچہ کنوئیں میں جاگرا


بھارتی ریاست اُڑیسہ کے قصبے بنڈو میں ایک ہاتھی کا بچہ کنوئیں میں جاگرا۔

سمبل پور شہر کے قریب واقع گاؤں میں ہاتھیوں کے غول سے علیحدہ ہوکر راستہ بھٹکنے والا یہ ہاتھی کا بچہ بے دھیانی میں پا35فٹ گہرائی میں کنوئیں میں جاگرا اور مدد کے لیے چیخ و پکار کرتانظر آیا جسکے باعث آس پاس لوگوں کا مجمع جمع ہوگیا۔

کنوئیں کی گہرائی کی وجہ سے باہر آنے سے قاصر ہاتھی کے بچے کی مدد کے لیے کھدائی والی مشین کا سہارا لیا گیا اور سات گھنٹے سے پھنسے اس ننھے ہاتھی کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔