• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری ناظم گجرکا وفد کے ہمراہ پی ٹی آئی الیکشن آفس کا دورہ

برمنگھم(ابرار مغل)کشمیر تحریک انصاف برطانیہ کے مرکزی رہنما و سابق پارلیمانی امیدوار چوہدری ناظم گجر نے وفد کے ہمراہ پی ٹی آئی الیکشن آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر منعقدہ مشترکہ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف مڈ لینڈ اور کشمیر تحریک انصاف مڈ لینڈ کے مختلف رہنمائوں نے شرکت کی۔ چوہدری ناظم گجر اور چوہدری ظہور سرور نے اجلاس میں رہنمائوں کو یقین دلایا کہ پاکستان کے الیکشن میں عمران خان کی کامیابی کے لیے بھرپور انداز میں کردار ادا کرنے کے ساتھ عمران خان کی الیکشن مہم کے لیے مالی مدد بھی کی جائے گی۔ مڈلینڈ کے صدر عابد خان اور پی ٹی آئی ترجمان زینب خان نے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی کے تعاون اور اشتراک سے ہی پاکستان میں تبدیلی آسکتی ہے۔ ہمیں ملک کر عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرنے ہوں گے۔ مشترکہ اجلاس میں ظہیر عباس، رانی عارف، اسد گوندل، مبشر غفور، محمد عثمان، ساجد حسین، الیاس خان سمیت مختلف رہنمائوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر الیکشن مہم کے لیے مالی مدد کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
تازہ ترین