• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عام انتخابات، جاپانی وزارت خارجہ کی پاکستان میں موجود اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

ٹوکیو (عرفان صدیقی ) جاپان کی وزارت خارجہ نے پاکستان میں اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کردیں جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں الیکشن کے دوران پر ہجوم مقامات اور جلسے جلوسوں سے دور رہیں ،الیکشن کے دنوں میں پاکستان کےسفر کے حوالے سے بھی احتیاط برتنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں جبکہ پاکستان میں مقیم جاپانی شہریوں سے سفارتخانہ جاپان اور قونصلیٹ سے رابطے میں رہنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں ہیں جبکہ کسی بھی ناگفتہ صورتحال میں فوری طور پر سفارتی حکام سے رابطے کے لیے بھی کہا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ بلوچیستان اور کے پی کے میں بم دھماکوں کے بعد جاپانی حکومت نے اپنی شہریوں کی سلامتی کے لیے یہ ہدایات جاری کی ہیں۔

تازہ ترین