• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی فی یونٹ 70پیسے مہنگی کرنے کیلئے نیپرا کو درخواست

اسلام آباد ( صباح نیوز )سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 70پیسے مہنگی کرنے کیلئے نیپرا کو درخواست ارسال کر دی، درخواست میں کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی طرف سے نیپرا کو بھجوائی گئی درخواست کے مطابق جون میں کل 12ارب 91کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی جس پر لاگت66ارب روپے سے زیادہ آئی ۔
تازہ ترین