• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز کیئے جارہے ہیں،ڈی آئی جی آپریشنز

لاہور (کرائم رپورٹرسے)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورشہزاد اکبرنے کہا ہے کہ عام انتخابات کو پرُ امن بنانے کیلئے شہر میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشنز خفیہ اطلاع کے بعد حساس مقامات پر متواتر کیئے جارہے ہیں۔ لاہور پولیس شہر میں نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کروارہی ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمدمیں دہشت گردوں کی شکست مضمر ہے۔ شہر میں امن امان کو برقرار رکھنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔شہر کو پرُامن رکھنے میں پولیس اور عوام کا مضبوط رشتہ دہشت گردوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔
تازہ ترین