• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ:زکریایونیورسٹی میں بطور پروفیسر سیاسیات قواعدکے برعکس تعیناتی پر وائس چانسلر و دیگر سےجواب طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ نےزکریایونیورسٹی میں بطورپروفیسرسیاسیات قواعدکے برعکس تعیناتی کے خلاف درخواست پروائس چانسلر، چیئرمین سلیکشن بورڈاورچیئرمین سکروٹنی کمیٹی سے 19 ستمبرکوجواب طلب کرلیا، فاضل عدالت میں ملتان کے زکریایونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسرشعبہ سیاسیات شاہدحسین بخاری نے درخواست دائرکی تھی کہ یونیورسٹی کی جانب سے پروفیسرشعبہ سیاسیات گریڈ21 کی اسامی مشتہرکی گئی، تاہم ان کے بجائے مطلوبہ قابلیت نہ رکھنے والے امیدوار کو تعینات کردیا گیا، ا س لئے اس تعیناتی کوخلاف قانون قراردے کرمنسوخ کیاجائے۔
تازہ ترین