• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ملازمین کے زیر تعلیم بچوں کو اسکالرشپ دئیے جائیں، عبدالمنان لہڑی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن لائیوسٹاک یونٹ کے حاجی عبدالمنان لہڑی نے بیان میں کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کے زیرتعلیم بچوں کو سال گزرنے کے باوجود اسکالرشپ ادا نہیں کیے گئے جس کے باعث بچوں کے تعلیمی اخراجات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے انہوںنے وزیراعلیٰ ودیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ سرکاری ملازمین کے اسکالرشپ اور میرج الاؤنس ادا کیے جائیں تاکہ سرکاری ملازمین اپنے بچوں کے تعلیمی اخراجات پورے کرسکیں۔
تازہ ترین