• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرینہ کپور7 سال بعد کنگ خان کی ہیروئن بنیں گی


بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور 7 سال بعد شاہ رخ خان کی ہیروئن بنیں گی۔دونوں فلم’را ون‘ کے بعد اب بھارتی خلاء باز راکیش شرما کی بائیو پک فلم ’سیلوٹ ‘ میں شاہ رُخ خان کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جس میں وہ راکیش شرما یعنی کنگ خان کی اہلیہ مدھو کا کردار ادا کریں گی۔

کرینہ کپور7 سال بعد کنگ خان کی ہیروئن بنیں گی

واضح رہے کہ مہیش متھائی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’سیلوٹ ‘ میں مرکزی کردار کے لئے کنگ خان سے قبل عامر خان کو خلاء باز راکیش شرما کا کردار ادا کرنے کی آفر کی گئی تھی جسے عامر خان نے فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ کی مصروفیت اور فلم کی کریٹیو ٹیم کے درمیان اختلافات کی وجہ سے ٹھکرادی تھی۔

تازہ ترین