• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی قبرص کی امن و آزادی کی چوالیسویں سالگرہ کا آغاز کردیا گیا

شمالی قبرص کی امن و آزادی کی چوالیسویں سالگرہ کا آغاز کردیا گیا

نکوسیا (حنیف خالد) ترک جمہوریہ شمالی قبرص کی 20جولائی 1974کی 44چوالیسویں سالگرہ کی دو روزہ تقریبات کا آغاز19جولائی 2018کی دوپہر بارہ بجے اکیس توپوں کی سلامی سے کر دیا گیا ہے اس موقعہ پر ریڈیو ٹی وی پر صدر مصطفےٰ آکنسی نے قوم سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ شمالی قبرص1974سے بحریہ روم کے جزیرے قبرص کا تنازعہ حل کرنے کے لیے لگاتار کوشش کر رہا ہے ترکی نے سب سے پہلے اور اس کے فوری بعد پاکستان نے1974میں شمالی قبرص کو تسلیم کرکے حقیقی بھائی کا کردار ادا کیا ہم برادر ملک پاکستان کی عوام کے اس جرأت مندانہ اقدام کو آئندہ کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھیں گے۔ انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردوآن کو ہماری امن اور آزادی کی چوالیسویں سالگرہ کی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرنے کی دعوت شمالی قبرص کے عوام کی طرف سے دی ہے۔ شمالی قبرص کی20جولائی1974میں امن و آزادی کو 44سال گزرنے پر ترک شمالی قبرص آج20جولائی کو بھرپور طریقے سے تقریبات منعقد کرے گا ایسی ہی تقریبات سے نکوسیا (لیف کوسا) کے علاوہ غازی میگوسا، GIRNEغرنے، غوزل یورت، ایسکیل کے صوبوں میں بھی آج20جولائی کو قومی جذبے سے انعقاد پذیر ہونگی۔ وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایاکہ ترکی کے آٹھ بمبار لڑاکا جنگی طیارے فوجی پریڈ کے دوران جنگی مشقوں اور دل دھلا دینے والی(ARCHOBATICS)آرکوبیٹکس کا مظاہرہ کریں گی آٹھ طیاروں کی آرکو بیٹکس فارمیشن مختلف فارمشینوں میں قومی صدر اور تقریب کے مہمانوں کے سامنے گزریں گی7طیارے پروازیں کرتے ایک طرف سے آئیں گے تو دوسری طرف ایک جنگی طیارہ ان کے اوپر نیچے سے گزرے گا وہ جنگی طیارہ بحیرہ روم کے اوپر امن محبت پیار کی علامت دل کا نشان اپنے دھوئیں سے بنائیں گے یہ انتہائی دلکش حیران کن ائیرشو بحیرہ روم کے اوپر ہوگا اور طیارے بے حد نیچی پرواز کرتے ہوئے صدر مصطفےٰ اور ان کی مہمان شخصیت اور قبرصی عوام کو سلامی بھی دیں گے ترک ائیرفورس کے آٹھ جنگی طیاروں کے یہ فضائی کمالات خطے میں امن کی خواہش کے ساتھ مخالفین کے لیے پاور شو بھی تصور ہوگا پریڈ میں شمالی قبرص میں موجود 40 ہزار ترک مسلح افواج کے دستے مارچ پاسٹ کریں گے فوجی قوت کے مظاہرے کے بعد ترک قبرصی عوام ترکی اور شمالی قبرص کے خوبصورت سرخ اور سفید رنگ کے پرچم اٹھائے فوجی بینڈ کی دل آویز دھنوں پر مارچ پاسٹ کریں گے جو ترک قبرصی ثقافت کی علامت ہوگی ترکی میں رائیٹ ہینڈ ڈرائیو ہے شمالی قبرص میں لیفٹ ہینڈ ڈرائیو ہے 40 ہزار کے لگ بھگ برطانوی خاندانوں نے شمالی قبرص میں بڑے بڑے کروڑوں روپے مالیتی گھر خرید رکھے ہیں شمالی قبرص جسے بین الاقوامی کمیونٹی کے بڑے حصے نے تاحال تسلیم نہیں کیا مگر ان کے ملکوں کے ایک لاکھ کے لگ بھگ طلبا و طالبات ترک قبرصی سولہ انٹرنیشنل یونیورسٹیوں میں داخلہ لے چکے ہیں سولہ یونیورسٹیوں میں صرف ایک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں 22 ہزار ترک اور دوسرے ملکوں کے طلبا حصول تعلیم کیلئے یورپی معیار کی رہائش گاہوں (ہوسٹلز) میں 19 جولائی کو عالمی میڈیا کے ارکان کو دکھائے گئے ان میں براعظم ایشیا، براعظم یورپ، براعظم افریقہ، براعظم امریکہ کے سٹوڈنٹس بڑی تعداد میں ہیں شمالی قبرص کی آبادی غیر ملکی طلباء اور ترک فوجیوں کو ملاکر 5 لاکھ سے زائد ہے ان کو نکال کر ساڑھے تین لاکھ ترک شمالی قبرص کی ہے جن کا معیار زندگی کسی طور پر یورپ سے کم نہیں ہے۔ شمالی قبرص کی امن و آزادی کی چوالیسویں سالگرہ کی تقریبات کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے جمعرات کی دوپہر کردیا گیا تقریبات آج جمعہ کو نقطہ عروج کو پہنچیں گی ترک ایئر فورس کے آٹھ جنگی طیارے بحیرہ روم پر جنگی کرتب دکھائیں گے جنگی چالوں کا متحیر کن مظاہرہ کریں گے ترک صدر رجب طیب اردوآن کو شمالی قبرصی صدر نے خود تقریبات میں شرکت کی دعوت دی۔ ترک مسلح افواج کے دستے آج مسلح افواج و شہریوں کی پریڈ میں جدید ترین جنگی ہتھیاروں کی نمائش کریں گے۔

تازہ ترین