• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی شہریوں کا صدر کے گھر پر مظاہرہ، مجرم نیتن یاہو کو معافی نہ دینے کا مطالبہ

اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے بدعنوانی کے مقدمے میں اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے معافی کی درخواست کی ہے۔

تل ابیب سے غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیتن یاہو کے خلاف کئی سالوں سے بدعنوانی کا مقدمہ اسرائیلی عدالت میں چل رہا ہے۔ 

اسرائیل کے وزیرِ اعظم نیتن یاہو پر رشوت ستانی اور دھوکا دہی کے الزامات ہیں۔ 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اسرائیلی صدر سے نیتن یاہو کو معافی دینے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ 

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  امریکی صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کے خلاف بدعنوانی کے مقدمے کو سیاسی اور بلاجواز قرار دیا تھا۔ 

دریں اثناء اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میرے وکلاء نے آج اسرائیلی صدر کو معافی کی درخواست بھیجی ہے۔ 

نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل کو لاحق خطرات قومی اتحاد کے متقاضی ہیں، میرے لیے معافی اسرائیلی معاشرے کے مفاد میں ہو گی۔ 

نیتن یاہو کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو بھی ملک کی بھلائی چاہتا ہے وہ اس اقدام کی حمایت کرے گا۔

واضح رہے کہ نیتن یاہو طویل ترین مدت تک اس عہدے پر رہنے والے اسرائیلی وزیرِ اعظم ہیں۔

دوسری جانب غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ بدعنوانی کے مقدمےمیں اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کی اسرائیلی صدر سے معافی کی درخواست اسرائیلی شہریوں نے مسترد کر دی۔

اسرائیلی شہریوں نے صدر کے گھر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مجرم نیتن یاہو کو قیمت چکائے بغیر معافی نہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید