• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میلسی:الیکشن مہم ‘ کسی امیدوارنےجھگی نشینوں کی طرف توجہ نہیں دی

میلسی (میاں عزیزالرحمان ) یوں توامیدواروں نے دیہی علاقوں میں اپناہوم ورک مکمل کرکے شہری علاقوں کارخ کرلیاہے تاہم جھگی نشین خانہ بدوشوں کی طرف کسی امیدوارنے رخ نہیں کیاخانہ بدوش ووٹروں کی بھی ایک بھاری تعداد وہ جس پلڑے میں اپناوزن رکھ دیں تواس امیدوارکاپلڑابھاری ہوسکتاہے میلسی کے حلقہ این اے میں اصل مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدواربیرسٹراورنگزیب خان کچھی اورمسلم لیگ (ن) کے امیدوارسعید احمد خان منیس کے درمیان ہے۔ ہر امیدوار کو یہ خوش فہمی ہے کہ ان کی جیت یقینی ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ جھگی نشینوں کے ووٹ حصول کیلئے کوئی کوشش نہیں کر رہے ہیں حالانکہ یہ ووٹ کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔

تازہ ترین