• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنیف عباسی کیس کا فیصلہ، ن لیگ متبادل امیدوار لانے سے محروم

حنیف عباسی کیس کا فیصلہ، ن لیگ متبادل امیدوار لانے سے محروم

اسلام آباد (رپورٹ:احمد نورانی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کے خلاف نارکوٹکس کیس میں عدالتی فیصلہ گزشتہ 7؍ سال سے زیر التوا رہا۔ اب ایک ایسے شاطرانہ وقت یہ فیصلہ سامنے آیا ہے جب عام انتخابات کے انعقاد میں محض چار روز رہ گئے ہیں۔ اس طرح مسلم لیگ (ن) اپنا کوئی متبادل امیدوار لانے سے بھی محروم رہ گئی اور راولپنڈی میں اس نے اہمیت کی حامل نشست کھودی۔ یہ واضح ہے کہ حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ الیکشن شیڈول کے اعلان سے قبل بآسانی کیا جاسکتا تھا۔ یا پھر انتخابات کے بعد کیا جاتا۔ اگر انتخابی شیڈول سے قبل فیصلہ آتا تو حنیف عباسی اپیل میں جاسکتے تھے۔ فیصلہ ہفتہ کی شب 11؍ بجے آیا۔ ایسی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ حنیف عباسی کے وکلا کے پاس دو دن پیر اور منگل رہ جاتے ہیں اور وہ بھی عدالتی فیصلہ حاصل کرنے کی نذر ہوجاتے۔ تاہم اب حنیف عباسی کا انتخاب لڑنا ناممکن ہوگیا۔

تازہ ترین