• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاویو: پاکستان کاکلین سوئپ، زمبابوے کو131رنز سےمات

بلاویو: پاکستان کاکلین سوئپ، زمبابوے کو131رنز سےمات

پاکستان نے زمبابوے کو آخری ون ڈے میں 131رنز سے ہرا دیاہے۔اس جیت کے ساتھ سرفراز الیون نے 5 میچوں کی سیریز میں زمبابوے کے خلاف وائٹ واش بھی مکمل کرلیا ہے۔ 

جارحانہ سنچری بنانے پر مین آف دی میچ بابر اعظم کے نام رہا جبکہ سیریز میں 515ریکارڈ رنز اسکور کرنے والے فخر زمان مین آف دی سیریز کی ٹرافی لے اڑے۔

گرین شرٹس کی جانب سے دیے گئے 365رنز کے ہدف کے جواب میں میزبان ٹیم نےاپنی گزشتہ پرفارمنس کے برعکس آج حریف بولرز کو ٹف ٹائم دیا لیکن وہ مقررہ اوورز میں 4 وکٹ پر صرف 233رنز بنا سکے، ٹیم کی جانب سے ریان مرے 47 جبکہ پیٹر مور 44رنز کے ساتھ نمایاں رہے تاہم قومی بولرز کی جانب سے حسن علی اور محمد نواز نے 2،2شکار کیے۔

بلاویو: پاکستان کاکلین سوئپ، زمبابوے کو131رنز سےمات

اس سے قبل بلاویو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنر فخر زمان اور امام الحق نے اپنی زبردست فارم کو جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ پر 168رنز کی شراکت قائم کی ۔

168کے مجموعی اسکور پر فخر زمان 85رنز لیام روچے کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ کا آئوٹ ہوئے تاہم دوسری طرف سے امام الحق نے اپنا شاندار کھیل جاری رکھا اوربابر اعظم کے ساتھ دوسری وکٹ پر 77رنز کی شراکت بنائی اور ساتھ ہی سیریز کی تیسری اور کیریئر کی چوتھی سنچری اسکور کی تاہم ٹیم کا اسکور 245رنز تھا کہ وہ110رنز بنا کر ویلنگٹن ماساکاڈزا کے ہاتھوں ایل بی ڈبلو ہوگئے ۔

بلاویو: پاکستان کاکلین سوئپ، زمبابوے کو131رنز سےمات

امام الحق کے آئوٹ ہونے کے بعد بابر اعظم کا ساتھ دینے شعیب ملک آئے جو 280 کے اسکورپر 18رنز بنا کرآئوٹ ہوئے انہیں چتارا نے ایل بی ڈبلیو کیا، شعیب ملک نے آج 18رنز اسکور کرکے ون ڈے کیرئیر میں اپنے 7ہزار رنز مکمل کیے جبکہ نئے آنے والے بیٹسمین آصف علی نے بھی جارحانہ انداز اپنایا اور 2 چھکوں کی مدد سے 18رنز بنائے اور مپوفو کا شکار بن گئے ۔

اس دوران بابر اعظم نے اپنے کیرئیر کی 8ویں سنچری جڑ دی اور آخر تک 106رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ کپتان سرفراز 6 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے اور مقررہ 50 اوورز میں حریف ٹیم کے لیے 4 وکٹ پر 364رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔

بلاویو: پاکستان کاکلین سوئپ، زمبابوے کو131رنز سےمات

واضح رہے کہ آج کے میچ میں جیت کے ساتھ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ مکمل کرلیا جبکہ اس سے پہلے وہ سہ ملکی ٹی 20 سیریز کی ٹرافی بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔

تازہ ترین