• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کائونٹی کرکٹ ہیٹ ٹرک ،روٹ ،بیئرسٹو اور کین ولیمسن شکار بنے

ملتان (اسپورٹس ڈیسک) ٹیسٹ کرکٹ میں 14639 رنز بنانے والے 3 معروف بیٹسمین ایک ناتجربہ کار بولر کی ہیٹ ٹرک کی بھینٹ چڑھ گئے، انگلش کائونٹی کے میچ میں لنکاشائر کی سیمر جارڈن کلارک نے انگلینڈ ٹیم کے جو روٹ اور جونی بیئرسٹو کے ساتھ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو گھومتی گیند پر آئوٹ کردیا۔ روٹ 22 پر آئوٹ ہوئے تو باقی دونوں صفر کی ہزیمت سے دوچار رہے۔
تازہ ترین