• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور: پی پی، فنکشنل لیگ میں ہوئے جھگڑے کا مقدمہ درج

خیرپور: پی پی، فنکشنل لیگ میں ہوئے جھگڑے کا مقدمہ درج

خیرپور میں پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ فنکشنل کے درمیان گزشتہ روز ہوئے جھگڑے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیے گئے مقدمے میں پیرپگارا کےبیٹے سمیت 50افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

تھانہ پیر جو گوٹھ میں پی پی کارکن محمد یاسین کی مدعیت میں 50 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں پیر صاحب پگارا کے بیٹے اور پی ایس 32 سے جی ڈی اے کے امیدوار راشد شاہ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے کے مطابق گزشتہ روز پی پی کی انتخابی ریلی پر پیر جو گوٹھ میں مسلح اور ڈنڈا بردار افراد نے حملہ کر کے 5افراد کو زخمی کر دیا تھا۔

حملہ آوروں نے تین کروڑ روپے مالیت کی 20 گاڑیاں، ساؤنڈ سسٹم اور جنریٹر چھین لئے تھے۔

واقعے کے خلاف پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے حسین بائی پاس پر دھرنا بھی دیا تھا اور خیرپور شہر میں دکانیں بند کرا دی تھیں تاہم آج شہر میں تمام تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں اور شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

تازہ ترین