• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’پہلے ہمارے ملک میں الیکشن بہت پھیکے ہوتے تھے۔‘‘
ماریا آلتوکا فالتوکا فونووچ نے بتایا۔
’’کیوں؟‘‘ میں نے پوچھا۔
’’کیونکہ عوام کو ووٹ ڈالنے سے دل چسپی نہیں تھی۔
لوگ الیکشن کے دن چھٹی مناتے،
فٹ بال کھیلتے، سینما جاتے،
پولنگ اسٹیشن نہیں جاتے تھے۔
بیس بائیس فی صد سے زیادہ ٹرن آؤٹ نہیں ہوتا تھا۔‘‘
’’پھر؟‘‘
’’پھر ہمارے الیکشن کمیشن نے ایک ترکیب سوچی۔
اب ٹرن آؤٹ نوے فی صد ہوتا ہے۔‘‘
ماریا کی بات سن کر میں اچھل پڑا۔
’’جلدی بتاؤ، الیکشن کمیشن نے کیا کیا؟‘‘
ماریا نے کہا،
’’ہر ووٹر کو ووٹ ڈالتے ہوئے سیلفی لینے کی اجازت دے دی۔‘‘
(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین