• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

”طیفا “باکس آفس پر چھا گیا، 3دِن میں سوا 7کروڑ روپے کا بزنس


 لائٹ اینگل، مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ اور ”جیوفلمز“ کے تعاون سے ملک بھر میں ریلیز ہونے والی پاکستان کی سب سے بڑی اور مہنگی فلم ”طیفا اِن ٹربل“ نے اوپننگ ویک اینڈ میں سوا 7 کروڑ روپے کا ”بزنس ریکارڈ“ اپنے نام کرلیا ہے۔

”طیفا اِن ٹربل“ نے پہلے دِن ریکارڈ دو کروڑ 31لاکھ اور دوسرے دِن ڈھائی کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔ فلم اب تک صرف تین دِن میں ملک بھر کے سنیما گھروں سے سوات سات کروڑ کا بزنس حاصل کر چکی ہے۔


واضح رہے سپر اسٹار علی ظفر اور مایا علی خان کی پہلی فلم ”طیفا اِن ٹربل“ پاکستان کی ابتدائی تین دِن میں سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بھی بن گئی ہے۔

فلم کی کہانی، ایکشن، کامیڈی، رومانس کے جادو نے عوام پر اپنا سحر طاری کردیا ہے۔ پاکستان کے مختلف سینما گھروں میں اب بھی فلم دیکھنے کیلئے رَش اور ٹکٹوں کیلئے لمبی قطاریں نظر آرہیں۔

بچے اور بڑے سب ہی طیفہ کے دیوانے بن چکے ہیںاور سنیما ہالز کے مختلف شوز میں تالیوں کی گونج بھی اس فلم کی کامیابی کی گواہی دے رہی ہے۔

طیفا اِن ٹربل 25 ممالک میں بھی ریلیز کی گئی ہے اور وہاں سے بھی کروڑوں کا بزنس کرنے کی اطلاعات مل رہی ہیں، لوگ اس فلم کو زبردست داد دے رہے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین